Featuredسندھ

شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق

کراچی : ہوائی فائرنگ سے بالکونی میں کھڑی بچی کو گردن میں گولی لگی۔

قیوم آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بالکونی میں کھڑی بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک گولی 7 سالہ بچی کو لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی کی شناخت 7سال کی سعدیہ حنیف کےنام سےہوئی، ہوائی فائرنگ کے دوران بچی کو گردن میں گولی لگی،گولی گردن سے ہوتی ہوئی سر میں پیوست ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان دولہے کے بھائی ہیں، ہوائی فائرنگ پولیس اہلکار معین نے شادی کی تقریب میں کی، ملزم سولجر بازار تھانے میں تعینات اور اسلحہ سمیت مفرور ہے، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں اور تین ملزمان معین ، ارسلان اور نعمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں نامزد ارسلان اور نعمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس اہلکار معین اسلحہ سمیت فرار ہوگیا ہے۔ ارسلان اور نعمان دولہے کے بھائی ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close