Featuredسندھ

رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی: پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا

جام اویس کی پیشی کے موقع پر پی پی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جب کہ مقتول ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے عدالت کے باہر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : مولانا فضل الرحمٰن پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے پر تیار

عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے دیگر تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں بھی تین روز کی توسیع کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close