سندھ

سیشن کورٹ میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کے خلاف کرمنل کیس دائر

کراچی: سیشن عدالت جنوبی میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کیخلاف کرمنل کیس دائر کردیا گیا ، پراسیکیوشن کا کہنا ہے مکہ ٹیرس کے مالک نے ایس بی سی اے کے سیکشن سکس کی خلاف ورزی کی ہے

رم ثابت ہونےپربلڈرکو3 سال سزا،بھاری جرمانہ ہوسکتاہے۔
مکہ ٹیرس کے مالک کےخلاف کارروائی سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کی گئی ہے، قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کوآگاہ کر دیں گے۔

گذشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ توڑنے کا کام شروع کیا تو عمارت کےمکین سراپا احتجاج بن گئے اور نعرے بازی شروع کردی، مزاحمت کے باعث ایس بی سی اے کی ٹیم نے کام روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں طالبان کے خلاف فضائی حملے کر سکتے ہيں

سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس بی سی اے کی کارکردگی صفر ہے، فیصلے دیئے جاتے ہیں لیکن عمل نہیں ہو رہا۔

جسٹس راجپوت نے ڈی جی ایس سی بی اے سے پوچھا کہ یہ عمارتیں کیسے بن رہی ہیں؟ عمارتیں بنتی ہیں تو افسران سو رہے ہوتے ہیں۔ بتائیں ذمہ دار افسران کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟
سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹاور کے چار منزلہ حصے کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close