کراچی: نصرت سحر عباسی ئے مزدور کی تنخواہ 25 ہزار کرنے کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ نےکم ازکم تنخواہ 25ہزار مقرر کی ہے لیکن دی نہیں جا رہی
وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعیدغنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم ازکم تنخواہ سےمتعلق ہم ٹی وی پر مہم چلائیں گے جہاں25ہزار تنخواہ نہیں ملی رہی ہمیں بتائیں ایکشن لیں گے.
یہ بھی پڑ ھیں : پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کا امکان
صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدور کا گزارا مشکل ہوگیا ہے 5سے زیادہ ورکرز جس ادارے میں ہوں ان کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، 6لاکھ سے زائد ورکرز ہیں رجسٹریشن آن لائن کردی گئی ہے ورکرز کا مصدقہ ڈیٹا پہلے نہیں تھا اب ورکرزکےلئے بینظیر مزدور کارڈ جاری کر رہےہیں اس کارڈکےذریعے ورکرز کو تمام ترسہولت دیں گے۔