آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے تین پولیس افسروں کو معطل کر دیاہے۔تحقیقات کرنے کی ہدایت
کراچی۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر کے وزیراعلیٰ ہاﺅس تک پہنچنے پر تین پولیس افسروں کو معطل کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پولیس کو اس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی ہے کہ عالمگیر کس طرح وزیراعلیٰ ہاوس تک پہنچا جبکہ انہوں نے تین پولیس افسروں کو معطل بھی کر دیاہے ۔
واضح رہے کہ عالمگیر کیخلاف تھانہ سول لائنز میں شہریوں کو پریشان کرنے اور وزیراعلیٰ سندھ کے گھر کے باہر کوڑا پھینکنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے جبکہ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں ۔عالمگیر کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ان کے والد کا کہنا ہے کہ عالمگیر کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، وہ شہر کی خدمت کر رہا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے رہنماءعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عالمگیر کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔ عالمگیر کے حامیوں نے گرفتاری کے خلاف سول لائن تھانے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔