سندھ
ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی بجٹ 18۔2017 مسترد کرنے کا اعلان کردیا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وفاقی بجٹ 18۔2017 مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ اسٹیٹس کو بجٹ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد اور پٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر منی بجٹ آتے رہیں گے، لیکن اس بجٹ میں غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا گیا، یہی نہیں نوجوانوں، خواتین، غیر مسلموں کیلئے موجودہ بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا۔