سندھ

نواز شریف، عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ، دونوں ایک ساتھ نااہل ہونگے، خورشید شاہ کی پیشنگوئی

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دور رخ ہیں اور حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ نااہل ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف عمران خان کے بغیر نااہل ہونگے، مقدمات دیکھ کر لگتا ہے کہ پہلے نواز شریف نااہل ہونگے اور پھر عمران خان نااہل ہونگے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں دعاگو ہیں کہ کسی نا کسی طرح ہم بچ جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close