کراچی: شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک کی تعداد7سے15کردی گئی
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا اور بدلتی کورونا صورتحال کے پیش نظر سی اےاے نے کیٹگریزمیں بھی میں ردوبدل کردی۔
کورونا صورتحال کےتحت فضائی سفر،کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں توسیعی کردی ہے ، شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک کی تعداد7سے15کردی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک میں جنوبی افریقہ،نیدرلینڈ،ہنگری،ائرلینڈ ، کروشیا،سلووینیا،ویتنام،پولینڈ،موزمبیق سمیت 15ممالک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سےپاکستان آنےپرمکمل پابندی ہوگی جبکہ ان ممالک سےایمرجنسی سفرپر سی اےاے کا خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔
نوٹیفکیشن پاکستان آنےسے تمام مسافروں کےلیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال اورزائد عمر کے پاکستانیوں،غیرملکیوں کیلئےپی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
سی اے اے کے مطابق بورڈنگ سے 48گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دیکھنالازمی ہوگا جبکہ کیٹگری بی میں سری لنکا، افغانستان، امریکا، برطانیہ، ترکی سمیت 13 ممالک شامل ہیں ، اس کیٹگری ممالک سےآنےوالےمسافروں کاپی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر، یواےای کےمسافروں کا ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیا جائے گا۔