کراچی: تحریک انصاف کے کارکنان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا
بس کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں اور سیکیورٹی عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگادیے احتجاجی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی نفری منگوالی گئی۔
پولیس کی نفری بڑھانے پر کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور ان کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : احسن اقبال نے گرین لائن بس کا علامتی افتتاح کر دیا
کارکنوں نے ایم این اے سیف الرحمان سے شکایت کی کہ ہمیں روکا جارہاہے، تقریب کھلے میدان میں رکھنی چاہیے تھی۔
ایم پی اے جمال صدیقی نے ناراض کارکنوں کو منانے کی کوشش کی۔