سندھ

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپرا نے 22 جنوری 2016ء کو علاقوں کی سطح پر (ایریا وائز) لوڈشیڈنگ کو غیر قانونی قرار دیا تھا، کے الیکٹرک نیپرا کے اس حکم پر فوری عمل کرے۔ عدالت عالیہ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے جب کہ رواں ہفتے کراچی میں دوبڑے بجلی کے بریک ڈاؤن ہوئے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close