سندھ

واحد سندھ حکومت ہے جسکو مہنگائی میں مزدور کا احساس ہے

کراچی : سندھ حکومت واحد ہے جس نے مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا پیپلزپارٹی کے منشور میں لیبر پالیسی واضح طور شامل ہے۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کے اندر واحد سندھ حکومت ہے جس نے مہنگائی کا احساس کرتے ہوئے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے تین سالہ دورحکومت میں صرف اور صرف مہنگائی اور بے روزگاری دیکھی ہے۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری ویڈیو بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی گیس اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تناظر میں سندھ حکومت نے مزدورکی کم سے کم 25 ہزار ماہانہ اجرت مقرر کی

شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں بہت افسوس ہوا جب ایک عدالتی حکم کے ذریعے حکومت سندھ کو مزدور کی کم سے کم 25 ہزار اجرت روکنے کا کہا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں جن لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا وہ تنخواہ دار کو تنخواہیں دینے والی طبقہ ہے اور ہم انڈسٹریل طبقے کی مہنگائی کے باعث تکالیف اور پریشانیوں کو بھی سمجتے ہیں

شازیہ مری نے مزید کہا کہ آج ملک کو بہت سارے بحرانوں کا سامنا ہے جبکہ پچھلے تین سالہ پی ٹی آئی کے دور حکومت نے عوام کو صرف بحران، پریشانیاں دی ہیں اور ملک میں انڈسٹریل طبقے کو بھی بہت پریشانی لاحق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی شدید قلت ہے، حکومت صنعتوں کو بھی رلیف نہیں دیا جارہا جبکہ ملک میں کاروبار اور معیشت کا پیہ اس طریقے سے نہیں چلایا جاتا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ نے موجودا پی ٹی آئی حکومت کوسب سے زیادہ مہنگائی اور چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے حکومت قرار دیا ہے اور سندھ حکومت نے مزدور کے حق میں ایک عوامی فیصلہ کیا ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ اپنے فیصلے کو انسانی جذبی سے دیکھے گی اور مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے پر راضی ہو جائے گی

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close