Featuredسندھ

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

 کراچی: کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ کرونا کا علاج پلازمہ تھراپی سے کیا جائے

ملک کے نامور ہیموٹولوجسٹ ( ماہر امراض خون) ڈاکٹر طاہر شمسی نے کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑا، وہ وہ کچھ روز قبل برین ہمیبرج کا شکار ہوئے تھے۔ڈاکٹرز کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن بھی کیا گیا، آپریشن کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج چل بسے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کا شکار ہوگئے

ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار ملک میں بون میروٹرانسپلانٹ کےبانیوں میں ہوتا تھا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ کرونا کا علاج پلازمہ تھراپی سے کیا جائے، حکومت نے ان کی اس تجویز کو قابل قبول قرار دیا تھا اور سینکڑوں مریضوں کو پلازمہ تھراپی کے باعث کرونا سے نجات ملی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close