سندھ

تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

کراچی: اپوزیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی شکست پر مسلسل اقتدار سے ہٹنے کے مطالبات

پاکستان پیپلز پارٹی ایوان میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے پھر سرگرم ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت نے مسلم لیگ ن سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ایوان بالا اور ایوان زیریں میں یکے بعد دیگرے تحریک عدم اعتماد لانے کی تجاویز دیدیں، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے معاملے پر مزید مشاورت کرنے کا جواب بھی دیا گیا ہے، میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا بتانا ہے کہ وفاق میں دونوں ایوانوں اور پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد کی تجاویز ہیں، مناسب وقت اور مکمل مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کی ہمیشہ ہم نے حمایت کی ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کرینگے اور اپوزیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی شکست پر مسلسل اقتدار سے ہٹنے کے مطالبات بھی آرہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close