سندھ
پاکستان اور چین کے درمیان 350میگاواٹ کا کول پاورپلانٹ لگانے کا معاہدہ
کراچی : اسلام آباد پاکستان اور چین کے درمیان 350میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ کراچی میں تعمیر کرنے کامعاہدہ طے پاگیاہے جس پر فریقین نے دستخط بھی کردیے ہیں ۔ معاہدے کے مطابق یہ پاور پلانٹ پورٹ قاسم کے قریب بنایاجائے گا۔
معاہدے پر چین کی کمپنی ہاربن الیکٹرک کارپوریشن اور پاکستان صدیق سنز انرجی نے دستخط کیے ۔ تعمیر ہونیوالا پلانٹ 350میگاواٹ تک بجلی پیداکرسکے گااور اس ضمن میں رواں سال جولائی میں کام شروع کردیاجائے جو 31ماہ میں مکمل ہوگا۔