سندھ بھر میں کھلونا اسلحہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، محمد حسین محنتی
کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر و سابق رکن ایم این اے محمد حسین محنتی نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں کھلونا اسلحہ پر پابندی عائد کرنے والے فیصلے کو خوش آئند اور عوامی مفاد کے مطابق قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ کراچی تا کشمور فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کھلونا اسلحہ کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال سے ایک طرف معصوم بچوں کے ذہنوں کو خراب اور ان کے اندر جرائم پیشہ سرگرمیوں کو فروغ تو دوسری جانب ملک و قوم کا قیمتی پیسہ اس فضول کام میں خرچ ہوجاتا ہے، نیز شہر میں زیادہ تر وارداتیں کھلونا پستولوں کے ذریعہ کی جاتی ہیں، اس لئے سندھ حکومت کا کھلونا اسلحہ پر پابندی کا فیصلہ قابل تحسین ہے، حکومت صوبہ میں ہر قسم کے کھلونا اسلحہ پر پابندی والے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ٹھوس اقدامات کرے اور خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے۔