سندھ

چوہدری نثار علی وائسرائے لگتے ہیں اور وزیراعظم سے بھی روٹھ جاتے ہیں: مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان تو عام معاملات میں بھی غصے سے بولتے ہیں اور وزیراعظم سے بھی روٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار وائسرائے لگتے ہیں جو قومی اسمبلی میں ممبران کو ہیڈ ماسٹر کی طرح ڈکٹیٹ کراتے ہیں اور عام معاملات میں بھی غصے میں بولتے ہیں اور تو اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی روٹھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق سے تصادم کا سوچ بھی نہیں سکتی لیکن احتساب پر انتقام ہو گا تو معنی کھو بیٹھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز اور سندھ پولیس نے آپریشن کر کے کراچی میں امن دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close