کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں بارش اور ملک کے بالائی حصوں میں برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، مطلع کہیں صاف اور کہیں ابرآلود رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ملک میں نیا سسٹم، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری
صوبے کے شمالی اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، خاران،چاغی،نوشکی، واشک، کوئٹہ،زیارت، پشین،لورالائی، چمن،ژوب، قلعہ سیف اللہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند کا امکان ہے۔