سندھ
کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان
کراچی : ماہی گیر آج رات تک سمندر میں جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شمالی بحیرہ عرب میں لہریں سوا سے ڈھائی میٹر بلند ہو رہی ہیں، تیز ہواؤں کے باعث سمندری لہریں 6 میٹر تک بھی بلند ہوسکتی ہیں۔
کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں چلنے کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل سکتی ہیں،اور ہواؤں کےجھکڑ کی رفتار کبھی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔