سندھ

کراچی، کالعدم تنظیموں اور عسکری ونگز کی زکواة، فطرہ وصولیاں کم ہوگئیں

کراچی: شہر قائد میں تاحال کالعدم تنظیم یا کسی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کی طرف سے زکوٰة یا فطرانہ کے نام پر پرچیاں تقسیم کرنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نگرانی کیلئے مساجد اور مدارس کے اطراف سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماہ رمضان المبارک میں زکوٰة اور فطرہ کی مد میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کی جانب سے ہر سال کثیر رقم جمع کی جاتی تھی، تاہم آپریشن کے باعث اس میں کافی کمی آگئی ہے۔

اسپیشل برانچ سندھ پولیس کے ایک افسر کے مطابق رواں سال اب تک کسی بھی ڈویژن نے اپنے علاقوں میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کی جانب سے زکوٰة یا فطرہ مانگنے کے حوالے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی اور نہ ہی اس طرز کی کوئی سرگرمی رپورٹ ہوئی ہے۔ کراچی پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق ماہ رمضان کی سیکیورٹی کیلئے ہفتے میں کئی اجلاس ہوتے ہیں، جس میں نہ صرف پولیس بلکہ دیگر اداروں کے افسران بھی شرکت کرتے ہیں اور اب تک کسی اور ادارے نے بھی اس طرح کے کسی واقعہ کے حوالے سے مطلع نہیں کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close