سندھ

سازش کی جارہی ہے کہ کسی طرح فسادات ہوں : سعید غنی

کراچی: مجھے دکھ ہورہا ہے جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا ماضی کسی سے چھپا نہیں، ایم کیو ایم کے منہ کو جو خون لگا ہے وہ آج میسر نہیں۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہورہا ہے جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے، قانون پسند نہیں تو اس پر بات کریں تجاویز دیں، سندھ حکومت نے غلطی کی ہے تو اس پر تنقید کریں، کسی مخصوص گروہ کو لسانیت کا دشمن بنا کر پیش کرنا زیادتی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اور رہے گی، پولیس کوخواتین سےبدسلوکی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے، سازش کی جارہی ہے کہ کسی طرح فسادات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ماضی کسی سے چھپا نہیں، ایم کیو ایم کے منہ کو جو خون لگا ہے وہ آج میسر نہیں، مقتول کے نماز جنازہ کے بعد مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگائی، معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close