سندھ

ہوسکتا ہے آئندہ سال اسمبلی اپنی مدت پوری نہ کر پائے اور تحلیل ہوجائے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ پر بات کرنے پر میں 100 واں اسپیکر ہوں، بجٹ پر ایم کیو ایم کے 24 ممبرز بولے اور پیپلز پارٹی کے 60 ممبرز نے تقاریر کیں، آئندہ سال ہوسکتا ہے اسمبلی اپنی مدت پوری نہ کر پائے اور تحلیل ہوجائے، سندھ کے لوگ پہلے بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، سندھ کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جن لوگوں کو کچھ دن کے لئے بے وقوف بنایا گیا تھا وہ اب سمجھ گئے ہیں، میں ان کو لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب سندھ کے لوگ بے وقوف بننے والے نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اچھی بات نہیں ہے، میں تنقید سننے کے لئے بیٹھا ہوں لیکن اپوزیشن نے بیجا تنقید کی، یہ بات غلط ہے کہ ٹیکس کراچی سے لیتے ہیں اور یہاں خرچ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ تنقید کریں لیکن اچھی باتوں کو سراہا بھی کریں، آپ نے جس کو لیڈر بنایا اس نے ملک کیا دیا؟ ہمارے لیڈر نے دکھ کی گھڑی میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے خواجہ اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سندھیوں کی پاکستان کے لئے قربانیاں بھول کر زیادتیاں کی، آپ جب یہاں آئے تو سندھیوں نے آپ کو سینے سے لگایا، سندھ پاکستان بننے سے پہلے صدیوں سے موجود تھا، آپ قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی بھول گئے ہیں، پیپلز پارٹی نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر ہر شہر میں احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی وسیم اختر میرے پاس آتے رہے ہیں، میں نے ان سے کہا جاری اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں تاکہ ان کو مکمل کیا جاسکے. انہوں نے کہا کہ سندھ کا بجٹ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close