سندھ

کراچی میں یوم امام علی ؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے  یوم علیؓ کے موقع پر 17 جون کو شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے ہوگا جو اگلے 24 گھٹنوں تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ڈرون کیمروں سے کوریج پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے بھی محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ یوم حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 10 بجے سے رات8 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close