سندھ

سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے خطرہ ہے : فیصل سبزواری

کراچی: بلدیاتی قانون کو بھی ایم کیو ایم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا

فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے خطرہ ہے، اس لیے کارکنوں پر تشدد کیا ایم کیو ایم پاکستان آئندہ بھی اہم شاہراہوں پر بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرے گی۔

رہنما نے ایم کیو ایم  کہا کہ 2013 کے بلدیاتی قانون کو بھی ایم کیو ایم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا، ایم کیو ایم کے پر امن مظاہرین کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں جماعت اسلامی نے معاہدہ کر کے سندھ حکومت کو ریلیف دیا۔

سندھ ترمیمی بلدیاتی قانون 2021ء میں تبدیلی کے لیے جماعتِ اسلامی اور حکومت سندھ کے درمیان چند روز پہلے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے باہر 29 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close