سندھ
بلدیاتی قانون کےخلاف پی ایس پی نےفوارہ چوک پر گزشتہ کئی گھنٹوں سے دھرنا دیا ہوا ہے
کراچی: پی پی کے وفد میں کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کررہے ہیں جب کہ وفد میں وقارمہدی اور دیگر شامل ہیں
وفد نے پی ایس پی کی قیادت سے مذاکرات شروع کردیے ہیں اور امکان ہے کہ جلد ہی اس کا کوئی نتیجہ برآمد ہوجائے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پی ایس پی رہنماؤں کے عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے
اس سے قبل اتوار کی شام چیئرمین پی ایس پی نے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر ہونے والے احتجاجی جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وزیراعلیٰ سندھ ہماری نہیں سنیں گے ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔
ہمارے آنے سے پہلے ہی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی تھی انہیں ہماری باتیں ماننا ہوں گی۔