سندھ

کراچی : سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار

کراچی : سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر ملزم محمد ولی ولد حاجی لال محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مکمل چوری شدہ موٹر سائیکل کا انجن اور دیگر پارٹس برآمد کر لیے ، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔

پولیس نے چوری کی موٹر سائیکلیں خرید کر کے ان کے پارٹس فروخت کرنے والے ملزم امجد علی کو بھی گرفتار کر لیا۔

ملزم نے بلوچستان ٹی ہاؤس اسٹور کے سامنے الآصف اسکوائر پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کی، ملزم کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم الآصف اسکوائر ایریا اور سائٹ سپر ہائی وے ایریا سے 10 موٹر سائیکلیں چوری کر چکا ہے۔

ملزم امجد علی اور شاہ پور پٹھان کو نئی سبزی منڈی کے پیچھے جنجھار گوٹھ میں موٹر سائیکلیں بیچتا رہا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ چھینی یا چوری کی گئی موٹر سائیکل 3000 روپے میں خریدی جاتی ہے۔

پرانے اسپیئر پارٹس کا کاروبار چلانے والے خریدار امجد علی نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اب تک چوری شدہ موٹر سائیکلیں اسپیئر پارٹس میں فروخت کی جا چکی ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close