کھیل و ثقافت

چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ پر بھارتی لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کے سامنے شرط ہار گئیں

لاہور: پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ میچ 22 افراد کے درمیان نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ آئی سی سی چیمپنیز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھی یہی صورتحال رہی اور پاکستان کی جیت کے بعد بھارت میں جو ”ماتم“ منایا گیا وہ بھی سب کو یاد رہے گا۔ لیکن ان سب ”پھڈوں“ سے دور کچھ پاکستانی اور بھارتی ایسے بھی ہیں جنہوں نے ناصرف میچ دیکھا بلکہ آپس میں شرط بھی لگائی اور پھر ہار جانے پر بخوشی اپنی بات کو پورا بھی کیا۔

 یہ سب کچھ ہوا ایک پاکستانی اور دو بھارتی لڑکیوں کے درمیان، جنہوں نے آپس میں یہ شرط رکھی کہ جو بھی فائنل میچ جیتے گا، شرط ہارنے والا اس ملک کا قومی ترانہ پڑھے گا۔ خوش قسمتی سے فتح پاکستان کا مقدمہ بنی اور پھر بھارتی کرکٹ وردیوں میں ملبوس لڑکیوں کو پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنا پڑ گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے پاکستانی لڑکے نے بھی ان کا ساتھ دیا اور لڑکیوں نے بھی اپنی بات پوری کرنے کیلئے اس کی آواز میں آواز ملائی اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close