کھیل و ثقافت
یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا روسی بمباری سے جان بچانے میں کامیاب
پیرس: ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا بمباری سے بچ کر پیرس پہنچ گئیں۔
یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا نے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں بموں کی گڑگڑاہٹ سن کر اٹھی تھی۔
ڈیانا یاسٹرمسکا اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ کار، پیدل، کشتی اور جہاز کا سفر کرکے پیرس پہنچ پائی تھیں دونوں نے پیر کے روز لیون میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ڈبلز میں شرکت کی جہاں انھیں ابتدائی راؤنڈ میں اسپین کی گارشیا پیریز اور سوئس پلیئر ڑینیا نول نے شکست سیدوچار کیا۔
انھوں نے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بہن پر بہت فخر ہے، جو کچھ یوکرین میں ہورہا ہے اس کے بعد ہم میں اتنی طاقت نہیں تھی ، ہم تین رات بغیر سوئے یہاں تک پہنچے تھے۔