کھیل و ثقافت
پنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ، آسٹریلیا کے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز
راولپنڈی: ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنالئے۔
پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹوں پر 476 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔
تیسرے روز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان پر 138 رنز بنالئے۔
جس کے بعد ڈیوڈ وارنر ساجد خان کے ہاتھوں 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ عثمان خواجہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر امام الحق کا شکار بنے۔ دونوں نے 165 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھایا اور مجموعی 271 رنز بنالئے تاہم خراب روشنی اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ مارنوس لبوشین 69 اور اسٹیو اسمتھ 24 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
⚠️ Play stopped due to bad light#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/Ly7O1ZRpwE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2022