کھیل و ثقافت

سرفراز احمد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان مقرر

اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے ، وہ اب تینوں فارمیٹس میں ٹیم پاکستان کی قیادت کریں گے۔ شہریار خان نے اس بات کا اعلان چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سرفراز الیون کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور نجم سیٹھی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین اور قومی کپتان سرفراز احمد نے اب تک 36 ٹیسٹ میچز میں 40.96 کی اوسط سے 2089 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 3 سنچریز اور 13نصف سنچریز شامل ہیں۔ وہ وکٹوں کے پیچھے 112 شکار بھی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے صرف 10 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی تھی اس کے علاوہ وہ ایک اچھے نعت خواں بھی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی نعت خوانی کی ویڈیوز بہت مقبول ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close