کھیل و ثقافت

سچن کے بیٹے نے انگلش وکٹ کیپر جونی بیئراسٹو کو زخمی کردیا

لندن: بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بعد اب ان کے بیٹے 17 سالہ ارجن ٹنڈولکر نے بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے شروع کر دیے ہیں تاہم فرق صرف اتنا ہے کہ ٹنڈولکر بولرز کی پٹائی کرتے تھے اور ارجن اپنی تیز رفتار بالنگ سے بلے بازوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز لارڈز میں پریکٹس سیسشن کے دوران پیش آیا جہاں سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کر رہے تھے۔ ارجن گیند کرانے کے لیے تیار تھے اور ان کا سامنا انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئراسٹو کر رہے تھے تاہم ارجن ٹنڈولکر کی تیز رفتار یارکر بیئراسٹو کے بائیں پاؤں میں لگی جس کی وجہ سے انہیں نیٹ پریکٹس ادھوری چھوڑنی پڑی۔
البتہ انگلینڈ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جونی بیئر اسٹو کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں تھی اور معمولی طبی امداد کے بعد وہ مکمل فٹ ہو گئے اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ بھی ہیں۔ یاد رہے کہ ارجن ٹنڈولکر اکثر لارڈز کے گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کا گھر لارڈز کے قریب ہی واقع ہے جس کی وجہ سے ارجن ٹنڈولکر باآسانی گراؤنڈ تک پہنچ جاتے ہیں۔
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کو سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ بھی کئی بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وسیم اکرم انہیں جب بھی موقع ملتا ہے بولنگ کے گُر سکھاتے ہیں کیوں کہ ارجن بھی وسیم اکرم کی طرح بائیں ہاتھ سے ہی بولنگ کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close