کھیل و ثقافت

باہمی سیریز؛ پاک بھارت کرکٹ بورڈزکے مذاکرات ایک بار پھر ناکام

لاہور: باہمی سیریز کے حوالے سے دبئی اور انگلینڈ میں ہونے والے پاک بھارت بورڈز حکام کے مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ثابت ہوئے اب پاکستان معاملہ آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں لے کر جائے گا۔ باہمی سیریز کے حوالے سے دبئی اور انگلینڈ میں ہونے والے پاک بھارت بورڈز حکام کے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے، بی سی سی آئی کو نوٹس بھجوانے کی رسمی کارروائی پوری کرنے والے پی سی بی نے معاملہ آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں لے جانے کی تیاری شروع کردی، اس ضمن میں غیرملکی فرم کی خدمات لی جائیں گی، جنرل منیجر سلمان نصیر انگلینڈ کا دورہ کرچکے، معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کرنے پر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا جب کہ پی سی بی حکام پُرامید ہیں کہ فیصلہ ان کے حق میں ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 2007کے بعد کوئی باہمی سیریز نہیں ہوئی، صرف 2012/13میں گرین شرٹس نے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20میچز کیلیے پڑوسی ملک کا دورہ کیا تھا، نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی نے بھارتی جال میں پھنستے ہوئے2014میں ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے آئندہ 8 سال کے دوران 6 باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا، مگر بی سی سی آئی نے حکومتی اجازت نہ ملنے کو جواز بناتے ہوئے ٹال مٹول کی پالیسی جاری رکھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close