کھیل و ثقافت

گال ٹیسٹ: میزبان ٹیم کے 9 کھلاڑی 177 رنز پر آؤٹ

گال ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے 9 کھلاڑی 177 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان دیمتھ کرونا رتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربتھ جے سوریا اور دنیش چندی مل آؤٹ ہوئے ہیں، جنہوں نے بالترتیب 1، 35، 21، 14، 4، 11، 3، 76 رنز بنائے جبکہ انجیلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 11 رنز جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ 60 رنز اور چوتھی وکٹ 68 رنز، پانچویں وکٹ 99، چھٹی وکٹ 103، ساتویں وکٹ 130 اور آٹھویں وکٹ 133، اور نویں وکٹ 177 رنز پر گری ہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی 3، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close