کھیل و ثقافت

روسی ٹینس اسٹار کساتکینہ نے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کر لیا

 کب تک ایسی حقیقتوں کو چھپایا جا سکتا ہے اور اپنی اس شناخت پر شرمندہ نہیں۔ 

روس کی ٹینس اسٹار کساتکینہ نے کہا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور اپنی اس شناخت پر شرمندہ نہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاریہ کساتکینہ نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کب تک ایسی حقیقتوں کو چھپایا جا سکتا ہے۔

روسی ٹینس اسٹار نے اپنے ملک میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا روس میں ممنوعہ موضوعات کی فہرست بہت طویل ہے۔
ڈاریہ نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کھیل کی دنیا کے یا پھر کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والے با اثر لوگوں کو اس بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ان نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے جو معاشرے کے ساتھ بہت مشکل وقت گزارتے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹینس اسٹار ڈاریہ نے مزید کہا کہ کب تک خود کو کوٹھری میں بند رکھا جا سکتا ہے۔ اپنے بارے میں سچ نہ بتادیں تب تک دماغ گھومتا رہے گا۔ ظاہر ہے کہ ہر شخص کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کب، کس طرح سے اور کتنا کھلنا ہے۔

اس انٹرویو سے قبل روس کی اسٹار کھلاڑی نے ایک خاتون کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں دل کا ایموجی بھی تھا اور کیپشن لکھا تھا ’’ میرے پیارے دل کے ٹکڑے‘‘

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روس کی ایک فٹ بال کھلاڑی نے بھی ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ روس نے 2013 میں ہم جنس پرستوں کے لیے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت ہم جنس پرستوں کو پرائیڈ مارچ نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close