کھیل و ثقافت

ایشیا کپ: سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہوگیا، افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان جاری ہے۔

ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close