کھیل و ثقافت

بھارت ، افغانستان کی ٹیموں کا ایشیا کپ کا سفر ختم

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری میچ میں ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، یہ کوہلی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111رنز بناسکی۔ابراہیم زادران 64 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کےعلاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 بنائے، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یہ کوہلی کے کیریئر کی 71 ویں اور ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close