کھیل و ثقافت

دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلا دیش کامیاب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بنگلادیش کے تسکین احمد نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close