کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دیدی

سڈنی: نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹیم 102 رنز پر آؤٹ ہو گئی

کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لنکن ٹیم کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

گلین فلپس نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے جن میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 102 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 35 اور بھنوکا راجا پاکسے نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی، دو دو وکٹیں مچل سینٹنر اور اش سوڈھی نے حاصل کی۔ نیوزی لینڈ گلین فلپس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ ون میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

ایونٹ میں کل دو میچز کھیلیں جائیں گے، صبح 8 بجے بنگلا دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی اور دوپہر 12 بجے پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close