کھیل و ثقافت

 نیوزی لینڈ کی میگا ایونٹ میں پہلی شکست

برسبین: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے، اوپنر ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ لیام لیونگسٹن 20، معین علی 5، ہری بروک 7، بین اسٹوکس 8 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 جبکہ مچل سیٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز ڈیون کانوے 16 اور فن ایلن 3 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تاہم گلین فلپس نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ فیگر کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن 40، جمی نیشم 6، ڈیرل مچل 3، مچل سینٹر 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور سیم کرن نے 2، 2 جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ میں پہلی شکست ہوئی ہے جبکہ گروپ اے انگلینڈ کی جیت کے بعد پوائٹنس ٹیبل کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close