کھیل و ثقافت
بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاک بھارت میچ کیلئے فول پروف سیکیورٹی دینے کا اعلان کر دیا
نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاک بھارت میچ کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ 19مار چ کو دھرم شالا میں ہونے والے پاک بھارت میچ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے پیرا ملٹری فورسز تعینات کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پیراملٹری فورسز ہماچل پردیش کے وزیرداخلہ کے مطالبے پر مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پہلے آئی سی سی قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لے پھر ٹیم کو بھارت بھیجا جائے گا۔خط میں پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارت میں قومی ٹیم کو ممکنہ سیکیورٹی خد شات سے بھی آگا ہ کیا۔