انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان
بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کی فیس سیلاب متاثرین کیلئے دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے اپنی میچ فیس پاکستان فلڈ اپیل میں دینے کا اعلان کیا،اپنے تاثرات شئیر کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ یاد گار سیریز کیلئے پاکستان آنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔
I’m donating my match fees from this Test series to the Pakistan Flood appeal ❤️🇵🇰 pic.twitter.com/BgvY0VQ2GG
— Ben Stokes (@benstokes38) November 28, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ 17سال بعد بطور ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا خاصہ دلچسپ ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کا احساس بھی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلش ٹیم کے کپتان کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ہمدردی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مشکلات میں پھنسے افراد کی مدد سب سے بڑی خدمت ہے۔
We appreciate the kind gesture of England Captain Ben Stokes donating his fees of entire Test series for flood victims of Pakistan. Empathy for suffering humanity is the greatest of all virtues. His gesture epitomises the great British tradition of philanthropy. 🇵🇰 🇬🇧
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 28, 2022
ان کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے کپتان کا یہ اقدام برطانوی اعلیٰ اقدار کی مثال ہے۔