کھیل و ثقافت
راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈ ٹوٹے ، اوپنرز کی سنچریوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی
راولپنڈی: دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ایک ہی اننگ میں انفرادی طور پر سنچریاں کیں
راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کراؤلی اور بین ڈیکٹ نے بھی انفرادی سنچریاں کی تھیں اور اپنی ٹیم کو 233 رنز کے مجموعی اسکور پر پہنچا کر یہ پارٹنرشپ ختم ہوئی تھی۔
پاکستان نے بھی اپنی اننگ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا اور اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے بالترتیب 114 اور 121 کے انفرادی اسکور کیے جب کہ پہلی وکٹ 225 رنز پر گری۔
➡️ First time in Test history that openers of both teams have scored 💯s in their first innings of the same match 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/ha4Dumm8eA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مدمقابل دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ایک ہی اننگ میں انفرادی طور پر سنچریاں کیں اور اپنی ٹیم کو 200 سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ دی۔