کھیل و ثقافت

نیدر لینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ارجنٹینا سیمی فائن میں پہنچا

ارجنٹینا نے نیدر لینڈز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ورلڈ کپ فٹ بال کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو پنالٹی ککس پر چار تین کے اسکور سے ہرادیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو جبکہ اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکی تھیں، سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے منگل کو ہوگا۔

ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پلہ نیدر لینڈز کا بھاری رہا جن کے کھلاڑی 60 فیصد گیند پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے لیکن ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے مواقع سے فائدہ اُٹھایا۔

ارجنٹینا کا پہلا گول مولینا نے 35 ویں منٹ میں بنایا، دوسرا گول میسی نے 73 ویں منٹ میں پنالٹی کک پر اسکور کیا۔

نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے 83 ویں منٹ اور کھیل کے بالکل آخری لمحات میں بنائے۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اُس میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں ارجنٹینا نے چار اور نیدرلینڈز نے تین گول کیے، یوں ارجنٹینا کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اُس کا مقابلہ منگل کو کروشیا سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close