کھیل و ثقافت

کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 304 رنز پر آل آؤٹ

 کراچی:  بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے، قومی ٹیم کی نویں وکٹ 300 رنز پر گری بعدازاں 304 رنز پر ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے بالر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close