کھیل و ثقافت

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلیںڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 21 رنز بنالیے

کراچی: ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف 354 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

انگلش ٹیم نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر انکی وکٹیں گر گئیں، بین ڈکٹ 26 جبکہ جو روٹ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ریک کرولی صفر، اولی پوپ 51، کپتان بین اسٹوکس 26، مارک ووڈ 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 4،4 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں قومی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے اکیس رنز بنائے جس کے بعد انگلش ٹیم کی برتری صرف 29 رنز کی رہ گئی ہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 14 اور شان مسعود 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہین۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close