انگلینڈ نے سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی
بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم سال 2022 میں محض ایک میچ جیت سکی
سال 2022 میں قومی ٹیم نے 8 ٹیسٹ میچز کھیلے تاہم صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی۔
پاکستان نے سال 2022 میں آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی، جس میں 2 میچز ڈرا جبکہ ایک میں پاکستان کو شکست ہوئی، سری لنکا کے خلاف دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔
انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔
Babar Azam’s record as Test captain 🇵🇰
🔼 2021: 8 matches, 7 wins, 1 loss
🔻 2022: 8 matches, 1 win, 2 draws, 5 losses#PAKvENG pic.twitter.com/oK3JHyhDyc— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) December 20, 2022
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور ٹیم منجمنٹ کی جانب سے فواد عالم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جو ٹیم کی شکست کا سبب بن رہا ہے۔
گزشتہ سال قومی ٹیم نے 8 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جس میں 7 جیتے جبکہ ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔