ثناء میر نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے معذرت کرلی
ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ فیکا میں اور کمنٹری کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ فی الحال میں اس کمیٹی میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثناء میر نے لکھا کہ پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا جانا عزت کی بات ہے لیکن فی الحال میں اس میں حصہ نہیں ڈال سکوں گی۔
It is very humbling to be named in the PCB mgmt com🙏🏼.I would like to express my gratitude to all decision makers & everyone around the world who congratulated me.For now,I’ll not be able to participate as I look fwd to contribute through my independent voice in FICA & thru comm.
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) December 23, 2022
ثناء میر نے اپنے پیغام میں وجہ بتائی کہ وہ فیکا میں اور کمنٹری کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔
ثناء میر نے لکھا کہ تمام فیصلہ کرنے والوں اور دنیا بھر سے مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں ثناء میر کا نام بھی شامل تھا۔