کھیل و ثقافت

سری لنکا کیخلاف کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرانے کیلئے کھیلے : سکندر بخت

لاہور: سری لنکا کے خلاف قومی ٹی 20 ٹیم کی فتح پر سکندر بخت نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف ملک کیلئے کھیلے تھے اس لیے ان کی پرفارمنس خراب تھی جبکہ سری لنکا کیخلاف ورلڈ ٹی 20 کے ٹکٹ کٹوانے کیلئے کھیلے ہیں جس کی وجہ سے میچ جیت گئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خراب پرفارمنس کی وجہ سے چھٹی کا پتا چلتا ہے تو یہ ایک دم سے پرفارم کرنے لگتے ہیں ۔ سری لنکا کیخلاف اس لیے اچھی پرفارمنس دی کیونکہ آگے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرنی ہے جبکہ ایشیا کپ سے باہر ہونے کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی قائم ہوچکی ہے۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں لڑکوں نے اپنے آپ کو بچایا اگر ملک کیلئے کھیلتے تو بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف بھی پرفارم کرتے۔
ایشیا کپ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے حوالے سے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ کسی کمیٹی سے کچھ نہیں ہوتا یہ صرف دکھاوا ہوتا ہے ورلڈ کپ ہارنے کے بعد بھی کمیٹی بنی تھی مگر پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے فوری بعد تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے سیریز ہار گئی تھی ، چونکہ ٹیم کی خراب پرفارمنس کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے اس لیے کمیٹی بنا کر کرکٹ بورڈ نے اپنے آپ کو بچایا ہے۔ وزیر اعظم کو چاہیے کہ سلیکٹرز سے پوچھیں کہ گھر بیٹھے ہوئے خرم منظور کوٹیم میں کیوں شامل کیاہمیں بہت سختی کے ساتھ کلین اپ کرنا پڑے گا،وزیر اعظم پوچھیں کہ 20 ،25 سال سے جو لوگ کرکٹ بورڈ میں بیٹھے ہیں انہوں نے اب تک کیا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close