کھیل و ثقافت

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

آسٹریلوی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ حکومت اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے دورہ بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ یواے ای میں تین ون ڈے میچز کھیلنا طے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close