ملک میں ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے پاکستانی کھلاڑیوں کی موجاں لگ گئی ہیں
ملک میں ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے ایک طرف مہنگائی کا جن بے قابو ہو گا تو وہیں پاکستانی کھلاڑیوں کی موجاں لگ گئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں تمام کھلاڑیوں کو ڈالرز میں ادائیگی کی جاتی ہے، ڈالر میں موجودہ اضافے سے ان کے پاکستانی روپے کے بینک بیلنس میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ 2021 میںپاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور پروڈکشن کے عملے کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ادائیگی پاکستانی روپے میں کی گئی تھی۔
مگرپی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک فیصلے کے تحت پی ایس ایل کی تمام ادائیگیاں ڈالر میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈالر کی تاریخی اڑان سےپاکستانی سپر لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہو گا، جبکہ روپے کی بے قدری سے پی سی بی کے خزانے کو 30 فی صد اضافی اخراجات کو سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہو گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سابقہ انتظامیہ نے کیا تھا، اور فی الحال کچھ نہیں کیا جا سکتا۔