کھیل و ثقافت
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے
کیپ ٹاﺅن: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 16.3 اوورز میں محض 95 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جارحانہ بالنگ کے سامنے آئرلینڈ کی 3 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں۔
پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 4، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے 2،2 جبکہ طوبہ حسن اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس قبل پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں 7 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔